۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ آغاز محرم کے پیشِ نظر انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے اہتمام سے حوزہ علمیہ جامعہ با ب العلم میرگنڈ کے محبوب ملت ہال میں پرچم کشائی محرم کے عنوان سے ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، خطیب اور ذاکرین حضرات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کی جانب سے حسب سابق محرم الحرام سے قبل یہ اجلاس برگزار کیا جاتا ہے، تاکہ محرم الحرام کے حوالے سے ذمہ داریوں اور ایام عزاء کے دوران در پیش مسائل پر گفت و شنید ہوسکے۔ اجلاس میں علمائے کرام اور ذاکرین حضرات نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے۔

اس موقع پر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ذاکرین و خطیب حضرات کو ان کی ذمہ دایوں کا احساس دلاتے ہوئے فرمایا کہ علماء و ذاکرین کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ معاشرے میں موجود مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے امام حسینؑ نے اپنے خطبوں میں جو کچھ بیان کیا ہے ان سے لوگوں کو آگاہ کریں۔

آغا صاحب نے کہا آج ہماری نسلیں تباہی و بربادی کے دہانے پر ہیں۔ ایام عزاء میں جن خطیب و ذاکرین کو فرصت میسر ہے وہ اسے غنیمت سمجھتے ہوئے اصلاح معاشرہ میں بہترین کردار ادا کریں۔

آغا صاحب نے مزید کہا کہ ہم اپنے مدرسے میں مرثیہ آموزی کا ایک شعبہ تشکیل دے رہے ہیں، جہاں ذاکرین کی اصلاح ممکن بنائی جائے گی۔

آغا صاحب نے کہا کہ عاشورا کے جلوسوں میں مغربی طرز کی نذر و نیاز کو فروغ نہ دیتے ہوئے چاشت تک کھانے پینے سے اجتناب کی روایات کو عام کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .